سرکاری ملازمین کا آج مطالبات کے حق میں مظاہرہ،11 جون کو دھرنا 

Jun 03, 2021 | 14:31:PM
سرکاری ملازمین کا آج مطالبات کے حق میں مظاہرہ،11 جون کو دھرنا 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں  آج سیکرٹریٹ چوک سے پارلیمنٹ ہاؤس تک مارچ کریں گے، جبکہ 11 جون بجٹ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے نظر انداز کئے جانے پر ملازمین کا پارہ ہائی ہے، ملازمین کی جانب سےآج  کی جانیوالی مارچ کی قیادت سربراہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ کریں گے، پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ملک بھر کے ملازمین دھرنا دیں گے۔رحمان باجوہ کا کہنا ہے کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو بجٹ کے دن 11 جون کو دھرنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین سے کئے وعدے پورے کرے، وزراء کمیٹی کے تحریری معاہدے کی پاسداری کی جائے۔ ان کا مزید کہنا ہےکہ پاکستان بھر میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: شوکت عزیز نے کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی