راکھی ساونت کاپیار اور شادی پر سے اعتبار اٹھ گیا۔۔۔آخروجہ کیا بنی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ ان کا پیار اور شادی پر سے اعتبار اٹھ گیاہے۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت ٹی وی اداکار کرن مہرا کا بیوی نشاراول پر تشدد کا سن کر راکھی ساونت پریشان ہوگئیں ، اسی وجہ سے اداکارہ کا پیار اور شادی پر سے اعتبار بھی اٹھ گیا ہے۔
راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر ویڈیو جاری کردی جس میں اداکارہ نے کہا کہ کرن مہرا اور نشاراول کے جھگڑے کا سن کر حیرت ہوئی، دونوں ہی میرے اچھے دوست ہیں۔
#RakhiSawant talks on #KaranMehra and #NishaRawal 's case! pic.twitter.com/U9GcoVZ6cr
— BombayTimes (@bombaytimes) June 2, 2021
یہ بھی پڑھیں: نور بخاری نے سو شل میڈیا صارفین کو خبردار کر دیا
راکھی ساونت نے کہا کہ نشا راول کے سر پر چوٹ دیکھ کر کل پوری رات روئی، جب کرن مہرا اور نشاراول کی جوڑی ٹوٹ سکتی ہے تو دنیا میں کسی کی بھی جوڑی ٹوٹ سکتی ہے، اس لیے اب پیار اور شادی پر اعتبار نہیں رہا۔
اداکار کرن مہرا کو بیوی پر تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہائی ملی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کمرے میں داخلے کی شر ط کے بعد صبا قمر کا ایک اور حیرت انگیز بیان