آئی ایم ایف سے معاہدہ، بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

Jul 03, 2023 | 16:31:PM
آئی ایم ایف سے معاہدہ، بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدے کے بعد  حکومت کی جانب سے شہریوں پر بجلی بم گرانے کا امکان ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت بجلی کی قیمت میں ساڑھے 3روپے فی یونٹ تک اضافےکا امکان ہے،ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق  بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ یکمشت ہوگا یا مرحلہ وار حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی، ذرائع کا کہنا ہےکہ  ایک روپے فی یونٹ اضافے سے بھی صارفین پر 100ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی میں ایک اور دھڑا؟پرانے ساتھی نے عمران خان کو بڑا جھٹکا دے دیا
 ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجہ  ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہے،  آئی ایم ایف بورڈ اجلاس سے قبل بجلی کی قیمت بڑھانا ضروری نہیں، تین تقسیم کار کمپنیوں کی بجلی قیمتوں میں اضافے کی درخواستوں پر ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے،خیال رہےکہ پاکستان کے قرض معاہدے کی منظوری کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ  کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 12 جولائی کو ہوگا۔

آئی ایم ایف حکام کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو قرض کی پہلی قسط جاری کی جائےگی،آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہےکہ پاکستان کو دی جانے والی پہلی قسط کا حجم ایک اعشاریہ ایک (1.1) ارب ڈالر ہوگا۔