پی ٹی آئی میں ایک اور دھڑا؟پرانے ساتھی نے عمران خان کو بڑا جھٹکا دے دیا

Jul 03, 2023 | 16:07:PM
پی ٹی آئی میں ایک اور دھڑا؟پرانے ساتھی نے عمران خان کو بڑا جھٹکا دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے الگ دھڑا بنانے کی تیاری کر لی ۔

 تٖفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے دیرینہ ساتھی پرویز خٹک  نے سیاسی حکمت عملی  کے تحت سابق ارکان اسمبلی سے رابطے شروع کر دیئے ، سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا  نے پشاور، اسلام آباد اور لاہور میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں طے کر لیں، پرویزخٹک کی سیاسی جماعت یا تحریک انصاف میں دھڑا بنانے کیلئے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، پرویز خٹک کا نیا دھڑا یا سیاسی جماعت پی ڈی ایم مخالف بیانیے کیساتھ میدان میں اتریگی، پرویز خٹک 15 جولائی تک پریس کانفرنس میں انتخابی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:عجب کرپشن کی غضب کہانی

ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کی سیاسی حکمت عملی طے کرنے کی لئےسیاسی حکمت عملی آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، نوشہرہ، مردان ، چارسدہ ، بٹگرام ، ایبٹ آباد اور دیگر اضلاع کے سابق ایم پی ایز سے مسلسل رابطے کیے گئے ہیں، مقامی سیاسی جماعت یا تحریک انصاف میں دھڑا بنانے کی لئے طویل مشاورت ہوئی ہے، تحریک انصاف کے کئی اہم سابق اراکین اسمبلی نے پرویز خٹک کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

حکمت عملی کے  تحت  پرویز خٹک پی ڈی ایم مخالف بیانیہ اپنا کر پی ٹی آئی ووٹ کو راغب کرنے کی کوشش کریں گے ،عاطف خان ، تیمور جھگڑا ، فیصل امین سمیت کئی رہنماؤں نے رابطہ کرنے پر ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے پارٹی کیخلاف سازش کرنے پر سابق وزیراعلی پرویز خٹک کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، پرویزخٹک نے پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ شوکاز نوٹس کے جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر پی ٹی آئی نے بھی انہیں پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔