کاٹن مارکیٹ میں روئی کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ

Jul 03, 2023 | 10:52:AM
 کاٹن جنرز فورم روئی کی قیمتوں میں غیر معمولی مندی کا رجحان، عید کی تعطیلات کے باوجود   روئی کی قیمتیں 1500 روپے سے 2 ہزار روپے فی من تک گرگئیں ۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  کاٹن جنرز فورم روئی کی قیمتوں میں غیر معمولی مندی کا رجحان، عید کی تعطیلات کے باوجود   روئی کی قیمتیں 1500 روپے سے 2 ہزار روپے فی من تک گرگئیں ۔ 

ذرائع کے مطابق  کاٹن جنرز فورم سندھ میں روئی کی قیمتیں 16 ہزار 300 روپے جبکہ پنجاب میں 16 ہزار 800 روپے فی من تک گر گئیں۔

کاٹن جنرز فورم پھٹی کی قیمتیں امدادی قیمت 8500 روپے فی چالیس کلو گرام سے کم ہونے کے باعث کاشتکاروں نے وفاقی حکومت سے کسانوں کیلئےبراہ راست امدادی قیمت پر پھٹی خریدنے کا مطالبہ کیا ہے۔  

مزید پڑھین:  آئی ایم ایف سے معاہدہ ، سٹاک ایکس چینج سے اچھی خبر آ گئی

یاد رہے کہ چئیرمین احسان الحق آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت ٹیکسٹائل ملز کیلئے  سبسڈائزڈ بجلی و گیس کے نرخوں کی معطلی کے منفی اثرات ہوئے ہیں ۔

احسان الحق مارک اپ کی شرح ، بجلی ، گیس اور ٹیکس کی شرح میں مزید اضافے سے روئی کی قیمتوں میں مارکیٹس کریش کو بڑی وجہ قرار دیا  گیا ہے۔