بجلی کی وجہ سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مندی کا شکار

Jul 03, 2022 | 13:31:PM
فائل فوٹو
کیپشن: بجلی کی وجہ سے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مندی کا شکار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )ملک میں بجلی کے پیداوارکے شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیاد پر (مالی سال 2021کی اسی مدت کے مقابلے میں)کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا مئی 2022ملک میں بجلی کے پیداوارکے شعبے میں 566.9 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی جو مالی سال 2021کی اسی مدت کے مقابلے میں 52.49 فیصد کم ہے، مالی سال 2021کی اسی مدت میں ملک میں بجلی کے پیداوارکے شعبہ میں 864.5 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی۔مئی کے دوران ملک میں بجلی کے پیداوارکے شعبے میں 38.5 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملک میں ایندھن سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں 128.9 ملین ڈالر،پن بجلی 142 ملین ڈالر اور کوئلے سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں 296 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی۔