اتوار کوموسم کیسا رہیگا۔۔ محکمہ موسمیا ت نے خوشخبری سنا دی

Jul 03, 2021 | 23:16:PM
اتوار کوموسم کیسا رہیگا۔۔ محکمہ موسمیا ت نے خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق شام یا رات کے اوقات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔پنجاب میں خطہ پوٹھوہار، لاہور،قصور، گوجرانوالہ، نارووال،سیالکوٹ،گجرات ، منڈی بہاﺅالدین، میں گرد آلود ہواﺅں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
فیصل آباد،اوکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا، میا نوالی،خوشاب، بھکر، لیہ ، ڈی جی خان، ملتان،بہاولپور اوربہاولنگرمیں گرد آلود ہواﺅں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گابعد دوپہر دیر، چترال، کوہستان، مالاکنڈ، سوات،مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہاٹ ، کرم، بنوں، ڈی آئی خان ، وزیر ستان اور گرد و نواح میں آندھی/ تیز ہواﺅں اورگرج چمک کےساتھ چند مقامات پربارش متوقع ہے۔
سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گابعد دوپہرسکھر، لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔کراچی ، ٹھٹہ،بدین اور حیدر آباد میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گابعد دوپہربارکھان، کوہلو، سبی،نصیر آباد، موسیٰ خیل، کوئٹہ ، ژوب، خضدار، قلات اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا اہم رہنما عہدے سے فارغ