پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو کالجز الحاق کرنے کی پالیسی منظور

Jul 03, 2021 | 11:18:AM
پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو کالجز الحاق کرنے کی پالیسی منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے قوانین کے خلاف نئی پالیسی کی منظوری دیدی، پنجاب میں پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو کالجز الحاق کرنے کی پالیسی منظور کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو لاہور سمیت پنجاب کے کسی بھی کالج کو الحاق کرنے کی اجازت ہوگی ہر پرائیویٹ یونیورسٹی کو پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے اپنی الحاق پالیسی منظور کرانا ہوگی پرائیویٹ یونیورسٹیز ایکریڈیشن کمیٹی کے منظور کردہ مضامین کیلئے کالجوں کو الحاق کریں گی، کالج الحاق کرنے سے قبل متعلقہ اداروں سے این او سی حاصل کرنا ہوگا ، الحاق شدہ کالجوں کا امتحان لینے کی مجاز ہوگی۔

واضح رہے اکیڈمک سیشن شروع ہونے سے پہلے کالجز کو الحاق کیلئے درخواست پرائیویٹ یونیورسٹی کو جمع کرانا ہوگی الحاق کیلئے کالج کا رقبہ 4 کنال پر محیط ہونے کی شرط عائد ہوگی کالج میں بی ایس آنرز پروگرام کیلئے ایک پی ایچ ڈی استاد سمیت 4 مستقل اساتذہ کی تقرری کی شرط ہوگی پرائیویٹ یونیورسٹیز کالجوں میں دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری کیلئے بھی ایپلی کیشن دینے کی مجاز ہوں گی الحاق شدہ کالج کو 10 لاکھ روپے مالیت کا اینڈومنٹ فنڈ بھی قائم کرنا ہوگا حکومت پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے نئی پالیسی جاری کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:    رحیم یار خان کے قریب آئل ٹینکر الٹ گیا،تیل کی لیکیج جاری