آسٹریا نے روسی سفارتکاروں کو ملک بدرکرنےکا حکم دیدیا

Feb 03, 2023 | 22:46:PM
آسٹریا نے روسی سفارتکاروں کو ملک بدرکرنےکا حکم دیدیا
کیپشن: آسٹریا (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے الزام میں آسٹریا کی وزارت خارجہ نے روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق آسٹریا کی وزارت خارجہ نے بناکوئی تفصیلات بتائے روسی سفارتکاروں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔  وزارت خارجہ نےتفصیلات بتائے بغیر  4 میں سے 2 سفارتکاروں کو ناپسند شخص قرار دیتے ہوئے انہیں 8 فروری تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ 

ذرائع کے مطابق یہ دونوں سفارتکار ویانا میں قائم روسی سفارتخانے میں کام کرتے ہیں، جبکہ دیگر 2 سفارتکار اقوام متحدہ کے دفتر میں کام کرنے والے روسی مشن کا حصہ ہیں۔

آسٹریا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی سفارتخانے میں کام کرنے والے 2 سفارتکاروں نے اپنی سفارتی حیثیت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے برتاو کیا، اس لیے انہیں پرسونا نان گراٹا قرار دیا جا رہا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کے روسی مشن میں کام کرنے والے دو سفارتکاروں نے آسٹریا اور اقوام متحدہ کے درمیان معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے.