ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی، چائنیز موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی بھونچال

Feb 03, 2023 | 11:54:AM
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی، چائنیز موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی بھونچال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) روپے کی قدر میں مسلسل کمی اور گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں موٹر سائیکل بنانے والی چائنیز کمپنیوں نے بھی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
چائنیز موٹرسائیکل بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے گذشتہ ایک سال سے غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اب پھر ان کمپنیوں نے قیمتوں میں ساڑھے 3 ہزار سے 10 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ کمپنی کیجانب سے موٹرسائیکل کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 6 ہزار سے 10 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ٹی بی ایم کمپنی کیجانب سے تمام ماڈلز کی بایئکس کی قیمتیں 6 ہزار روپے تک بڑھا دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ڈالر کی اڑان میں کمی نہ آسکی،مزید مہنگا ہوگیا
اسی طرح میٹرو کمپنی نے تمام ماڈلز کی موٹرسایئکلز کی قیمتیں ساڑھے 3 ہزار روپے تک بڑھا دی ہیں جبکہ روڈ پرنس کمپنی نے لوڈر رکشہ کی قیمتیں 35 ہزار سے 45 ہزار روپے تک بڑھا دی ہیں۔
اسی طرح یونائیٹڈ کمپنی نے لوڈر اور موٹرسایئکل رکشہ اور ہائی روف سکول وین 10 سے 40 ہزار روپے تک مہنگی کردی ہیں جبکہ ٹی بی ایم کمپنی کا لوڈر رکشہ 25 سے 35 ہزار روپے مہنگا ملے گا۔ کراون کمپنی نے لوڈر رکشہ 10 سے 15 ہزار مہنگا کردیا۔