قاتل کوروناکےوار جاری،مزید39اموات،3499 نئے مریض

Dec 03, 2020 | 09:55:AM
قاتل کوروناکےوار جاری،مزید39اموات،3499 نئے مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کورونا وائرس نے 24گھنٹوں میں مزید 39 زندگیاں نگل لیں۔ملک میں اموات کی  مجموعی تعداد 8 ہزار 205 ہوگئی جبکہ  تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 6 ہزار 810 تک جاپہنچی۔

شہری کی لاپرواہی اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آنے لگی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق  ایک دن میں مزید 39 افراد جان کی بازی ہارگئے ہیں جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 205 ہوگئی ہے۔

ملک میں مہلک وائرس کے3 ہزار 499 نئے کیسزسامنے  آئے۔ جس کے بعد مجموعی طور پر  پنجاب میں ایک لاکھ 21 ہزار 83، سندھ میں ایک لاکھ 77 ہزار 625، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 919، بلوچستان میں 17 ہزار 268، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 683، اسلام آباد میں 31 ہزار 165 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 67 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔

 ملک بھر میں اب تک 56 لاکھ 27 ہزار 539 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے. گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 904 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 46 ہزار 951 مریض کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہےجبکہ 2 ہزار 469 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پاکستان میں کورونا سےاموات  کی مجموعی تعداد 8205 ہوگئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق  پنجاب میں 3 ہزار 91، سندھ میں 2 ہزار 968، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 378، اسلام آباد میں 329، بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 97 اور آزاد کشمیر میں 173 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔