گرج چمک کیساتھ بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

Aug 03, 2023 | 12:36:PM
 ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان ، اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مائدہ وحید، رابیل اشرف) ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان ، اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری ہے،  موسم خوشگوار ہونے سے درجہ حرارت میں کمی محسوس کی گئی ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت25 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 83فیصد ہے۔ شہر میں ہوائیں 10کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے شہر لاہور تیسرے نمبر پر آگیا ہے، شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 114 ریکارڈ، ایچ سن کالج 152، یوایس قونصلیٹ میں شرح 152 ریکارڈ، جوہرٹاؤن 114 ، ڈی ایچ اے میں شرح 108 ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  تیل مزید مہنگا ہو گیا،قیمت 4 ماہ کی بلند سطح پر پہنچ گئی

کراچی کا موسم آج بھی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، شہر میں ہلکی ہواوں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔ شمال مشرق سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار 48 کلو میٹر ہے جبکہ ہوا میں آلودگی کے ذرات کی تعداد 103 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

شہر قائد میں آلودگی تاحال برقرار ہے، پاکستان کے آلودہ شہروں میں کراچی 3 نمبر پر ہے جبکہ  دنیا کے آلودہ شہروں میں کراچی 8ویں نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روپے کی قدر میں اضافہ،ڈالر کا ریٹ گر گیا،قیمت میں حیران کن کمی!

 دوسری جانب ملک بھر میں طوفانی بارشوں کے بعد دریاؤں میں سیلابی صورتِ حال برقرار ہے۔

دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے جبکہ دریائے ستلج میں بورے والا کے مقام پر بستیاں سیلابی ریلے سے متاثر ہوئی ہیں۔