اب کوئی انتخابات میں دھاندلی کا الزام نہیں لگا سکے گا،الیکٹرونک ووٹنگ مشین تیار 

Aug 03, 2021 | 18:43:PM
اب کوئی انتخابات میں دھاندلی کا الزام نہیں لگا سکے گا،الیکٹرونک ووٹنگ مشین تیار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اب کوئی انتخابات میں دھاندلی کاالزام نہیں لگا سکے گا، وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین تیار کرلی ۔
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی شبلی فرازنے کہاہے کہ آج کابینہ میں بھی ای وی ایم پر بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم کے وژن کے مطابق الیکشن میں ٹیکنالوجی کا استعمال ہو گا،انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر یہ مشین کارآمد ثابت ہو گی ۔
شبلی فراز نے کہاکہ مشین الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق بنائی ہے ،امیدوار نتائج تسلیم کرے اس کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال مددگار ہوگا،ان کاکہناتھا کہ ای وی ایم میں نہ انٹرنیٹ اورنہ آپریٹنگ سسٹم ہے ،انٹرنیٹ سافٹ ویئر نہ ہونے سے مشین میں مداخلت نہیں ہو سکتی ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ای وی ایم انٹرنیٹ سے جڑی نہیں اس لئے ہیک نہیں ہو سکتی ،مشین جلد اپوزیشن جماعتوں پارلیمنٹ اور ای سی کو دکھائیں گے،انہوں نے کہاکہ ای وی ایم کے استعمال سے انتخابات غیر متنازع اورقابل قبول ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی یونیورسٹی میں ڈیلیوری بوائے کیساتھ زیادتی کے ملزم کی ضمانت خارج