پی ٹی آئی کے8کارکنان کی اڈیالہ سے رہائی کے بعد نظر بندی پر جواب طلب

Apr 03, 2024 | 15:19:PM
پی ٹی آئی کے8کارکنان کی اڈیالہ سے رہائی کے بعد نظر بندی پر جواب طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی ) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز  نے پی ٹی آئی کے8کارکنان کی اڈیالہ سے رہائی کے بعد نظر بندی کے خلاف دائر پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے ڈی سی راولپنڈی سے 5اپریل کو  جواب طلب کرلیا۔
پاکستان تحریک انصاف  شمالی پنجاب کی صدر سیمابیہ طاہر ستی نے  پٹیشن دائر کر رکھی ہے جس میں انہوں نے موقف  اپنایا کہ  8پی ٹی آئی کارکنان سانحہ 9مئی کے حوالے سے تھانہ نیو ٹاون میں درج مقدمہ کے تحت  اڈیالہ جیل میں قید تھے،8کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت نے 27مارچ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا، پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے احکامات کے باعث کارکنان کو رہا نہیں کیا گیا۔

علاوہ ازیں پٹیشن میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالت ڈپٹی کمشنر کے احکامات کو منسوخ کرکے پی ٹی آئی کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے۔
یہ بھی پڑھیں : پرویز الٰہی کی طبیت ناساز، پمز ہسپتال میں طبی معائنہ