نئے الیکشن کب ہو ں گے ؟؟حکومت نے اعلان کردیا

Apr 03, 2022 | 13:44:PM
الیکشن کمیشن ، پاکستان
کیپشن: الیکشن فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد ملک میں نئے انتخابات 90دن میں ہوں گے۔
سوشل میڈیا کی سائٹ ٹویٹر پر وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم نے آئین کے آرٹیکل 58 کے تحت صدر کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس بھیجی تھی ۔انہوں نے کہا کہ کیسا لگا سرپرائز! غداری کی اجازت نہیں دیں گے کسی صورت بھی، وزیراعظم عمران خان نے بیرونی سازش کو ناکام بنایا اور غداروں کی کانپیں ٹانگنا شروع ہوگئی ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ غدار پریشان اور عوام نہال ہیں جبکہ اسلام آباد میں ٹشو پیپرز کی کمی ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی