پاک بھارت ٹاکرا، ڈی ایل ایس کے تحت کتنا ہدف ملے گا؟ بارش نہ رکنے پر میچ کب ختم ہو گا؟

Sep 02, 2023 | 21:39:PM
پاک بھارت ٹاکرا، ڈی ایل ایس کے تحت کتنا ہدف ملے گا؟ بارش نہ رکنے پر میچ کب ختم ہو گا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(افضل بلال) ایشیا کپ کے پاک بھارت ٹاکرے میں بھارتی سرماؤں نے شاہینوں کو جیت کیلئے 367 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن بارش کے باعث میچ ابھی تک دوبارہ شروع نہیں سکا۔

دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا بارش کی نظر ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ سری لنکا کے شہر کینڈے کے پالیکیلی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں جاری پاک بھارت ٹاکرا بارش کی نظر ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ بھارت ٹیم نے پاکستان کو جیتنے کے لئے 267 رنز کا ہدف دیا ہے۔ لیکن بھارت کی اننگز ختم ہوتے ہی بارش شروع ہو گئی جو کہ اب تک جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ ہائی وولٹیج ٹاکرا، بھارتی سرماؤں کا شاہینوں کو 267 رنز کا ہدف

اگر بارش کا سلسلہ یوں ہی جاری رہا تو پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس میتھد (ڈی ایل ایس) کے تحت 36 اوورز میں 226 رنز کا ہدف مل سکتا ہے اور اگر میچ 20 اوورز تک محدود کیا جاتا ہے تو پھر شاہینوں کو جیت کے لئے 155 رنز درکار ہوں گے۔

ایشیا کپ کے اس بڑے مقابلے میں اگر بارش نہ تھمی تو میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق پاک بھارت میچ دوبارہ شروع ہونے کا وقت 9 بجکر 57 منٹ ہے۔ اگر اس وقت تک میچ شروع نہیں ہوتا تو میچ برابر ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا کی 87 اور ایشان کشن کی 82 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز نے ٹیم کا سکور 266 تک پہنچایا جبکہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔