فلم ’’کارما‘‘ کی آمدن کا بڑا حصہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کیا جائے گا

Sep 02, 2022 | 12:52:PM
فلم ’’کارما‘‘ کی آمدن کا بڑا حصہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کیا جائے گا
کیپشن: فلم ’کارما‘ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) نئی پاکستانی فلم ’کارما‘ سے حاصل ہونے والی آمدنی کا بڑا حصہ سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

موجودہ صورت حال میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاکستانی فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات بھی میدان میں آگئی ہیں۔ اس حوالے سے نئی پاکستانی فلم ’کارما‘ کی ریلیز پر فلم کی ٹیم نے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلم کے پروڈیوسر کاشان اڈمانی نے کہا کہ ہر ٹکٹ پر دو سو روپے عطیہ سیلاب متاثرین کو جائے گا۔ اداکارہ ژالے سرحدی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس فلم کی کمائی کا بڑا حصہ سیلاب متاثرین کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگا۔

اس موقع پر اداکار عدنان شاہ کا کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فنکار بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ اداکارہ نوین وقار بھی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ہر پلیٹ فارم پر فنڈ ریزنگ کے لیے تیار ہیں جبکہ ماڈل نادیہ حسین نے اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد کا سلسلہ گھر کے ملازمین سے شروع کیا ہے جن کے گاؤں سیلاب میں ڈوب گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: معروف اداکارہ میرا کا سیلاب متاثرین کیلئے انوکھا کام ، ویڈیو وائرل