بوسٹر لگوائیں۔۔1270 روپےکی سلپ دکھائیں۔۔ جہاں مرضی جا ئیں

Sep 02, 2021 | 19:25:PM
بوسٹر لگوائیں۔۔1270 روپےکی سلپ دکھائیں۔۔ جہاں مرضی جا ئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)پنجاب میں کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ 1270 روپے دیں، سلپ دکھائیں، بوسٹر لگوائیں اورجہاں جانا چاہتے ہیں جائیں،کو ئی آپ کو نہیں رو کے گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت کا بیا ن ہے کہ  بیرون ملک جانے کے خواہاں شہری بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔بوسٹر ڈوز لگوانے کے لیے این سی او سی کی جانب سے 1270 روپے فیس مقرر کی گئی ہے جو نیشنل بینک میں جمع کروانی ہو گی۔شہری کسی بھی برانچ میں فیس ادا کر کے رسید حاصل کریں اور سلپ دکھا کر بوسٹر ڈوز لگوائی جا سکتی ہے۔ایکسپو سینٹر میں شہریوں کو فائزر ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آخری کلمات یارب العالمین ۔۔معروف عا لم دین دورا ن تقریرجا ں بحق ۔۔ ویڈیو سامنے آگئی

یا د رہے کہ این سی او سی نے کہا تھا کہ ملک بھر کے مخصوص ویکسین مراکز پربوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔ بیرون ملک جانے کے خواہمشند افراد کو بوسٹر ڈوز کی ضرورت ہے، دنیا کے کئی ممالک نے ایک مخصوص ویکسین لگوانے کی شرط عائد کر رکھی ہے۔