حجاب نہ کرنے پر لڑکیاں گرفتار

Oct 02, 2022 | 17:36:PM
حجاب نہ کرنے پر لڑکیاں گرفتار
کیپشن: لڑکیاں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بغیر حجاب  ایران میں ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے پر دو لڑکیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق کے مطابق دونیا رید نامی لڑکی اپنی ایک سہیلی کے ہمراہ ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئی اور ان دونوں ہی حجاب کے بغیر تھیں جبکہ ایران میں حجاب کی پابندی کی خلاف ورزی قابل سزا جرم ہے۔ اس حالت میں کھانا کھانے کی تصویر بنا کر اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر دی۔یہ تصویر وائرل ہونے پر پولیس حرکت میں آگئی اور دونیا اور اس کی سہیلی کو گرفتار کر لیا گیا۔ 

واضح رہے کہ ایران میں تین ہفتے قبل 22سالہ کرد لڑکی مھسا امینی کو حجاب کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا اور پولیس کی زیرحراست اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔