بلوچستان میں اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاون ، 86 ہزار سے زائد چینی اور یوریا کی بوریاں برآمد

May 02, 2023 | 22:45:PM
بلوچستان میں اسمگلرز کیخلاف کریک ڈاون ، 86 ہزار سے زائد چینی اور یوریا کی بوریاں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے ہمسائیہ ملک افغانستان چینی اور یوریا اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے، کسٹمز انٹیلی جنس,سیکیورٹی اداروں,ایف سی اور صوبائی انتظامیہ کی مشترکہ کارروائی میں 86 ہزار 840 بوریا قبضے میں لے لی گئیں  ہیں،  جن میں چینی کے 50 کلو کے 44 ہزار 957 تھیلے ، یوریا کھاد کے 41 ہزار 883 تھیلے قبضے میں للئے گئے ہیں ۔

دستاویزات کے مطابق قبضے میں لی گئی چینی اور یوریا کی قیمت 39 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد ہے ، اسمگلرز کیخلاف یہ کریک ڈاؤن گزشتہ 10 دنوں میں کیا گیا، ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس فیض احمد کے ذریعے مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔