لاہور شہر میں آج بھی لاک ڈاؤن رہے گا

May 02, 2021 | 12:22:PM
لاہور شہر میں آج بھی لاک ڈاؤن رہے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) حکومت پنجاب کےاحکامات کے مطابق آج لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہےگا، پورے لاہور کے تمام چھوٹے بڑے  بازار بند رہیں گی، صرف کھانے پینے کی اشیا ، پٹرول پمپ اور میڈیکل سٹورز  کھولنے کی اجازت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث دارالحکومت لاہور میں ہفتے اور اتوار کو دو روز مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ شہر میں لاک ڈاؤن کے دوران گروسری سٹورز، پھل سبزی اور گوشت کی دکانیں صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی، پٹرول پمپ اور میڈیکل سٹورز بھی کھلے رہیں گے۔لاہور شہر کی دیگر تمام بڑی چھوٹی مارکیٹس مکمل طور پر بند رہیں گی جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سونیا ایودھیا کاانتہائی بے باک فوٹوشوٹ، مداحوں کو پسند