لاہور کا اللہ وارث،دو ماہ میں59 افراد بیدردی سے قتل

Mar 02, 2022 | 21:52:PM
قتل ،ہونیوالے، شخص ، لاش
کیپشن: قتل ہونیوالے شخص کی لاش (علامتی تصویر)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ دو ماہ میں59 افراد کو مختلف واقعات میں بیدردی سے قتل کر دیا گیا، سب سے زیادہ قتل کے واقعات صدر ڈویژن میں رونما ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ڈویژن میں15 افراد قتل ہوئے۔ کینٹ ڈویژن میں 12 افراد کو مختلف واقعات میں قتل کیا گیا ،ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 11 افراد کو قتل کیا گیا ،سٹی ڈویژن میں 10 افراد ، سول لائنز میں 6 اور اقبال ٹاؤن میں 5 افراد کو قتل کیا گیا۔قتل ہونیوالوں میں تین افراد ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن کر موت کی وادی میں چلے گئے۔

اگر رواں ماہ کی بات کریں تو لاہوریوں پر دن بدن جرائم پیشہ افراد کی لوٹ مار میں اضافہ ہو گیا، مارچ کا پہلے دن ہی ڈاکوؤں اور چوروں نے 347 وارداتیں کر ڈالیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق  دو عورتوں سے زیادتی اور ایک بچے کو اغوا کر لیا گیا۔اسلحہ بردار ڈاکوں نے  چار دکانیں اور ایک گھر لوٹ لیا ۔شاہراہ عام پر سٹریٹ کرائم کی 21 وارداتوں میں لاکھوں روپے چھین لئے گئے۔ دو موٹرسائیکلیں گن پوائنٹ پر چھین لی گئیں ۔تین شہریوں کی مہنگی کاریں اور چار دیگر گاڑیاں چور لے گئے، شہر کے مختلف مقامات پر 257 چوری کی واردات میں شہریوں کا ایک کروڑ روپے سے زائد کا سامان لوٹ لیا گیا ۔28 فروری کو شہر میں ڈکیتی اور چوری کے 316 واقعات رونما ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: روسی حملہ۔امریکا کے بعد نیٹو کا بھی اہم اعلان۔یوکرین پریشان