چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی راہداری ضمانت منظور

Jun 02, 2022 | 12:39:PM
عمران خان،پشاور ہائیکورٹ،ضمانت قبل از گرفتار
کیپشن: بابر اعوان، عمران خان کی جانب سے رجسٹرر کے سامنے پیش ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ کے دوران درج مقدمات میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔

 ذرائع کے مطابق عمران خان نے راہداری ضمانت کے لیے درخواست پشاور ہائیکورٹ میں دائر کی جس کے لیے وہ خود عدالت گئے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی راہداری ضمانت کی درخواست فوری طور پر سماعت کے لیے منظور کرلی گئی۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس قیصر رشید نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سابق وزیراعظم عدالت میں پیش ہوئے۔

 عمران خان کی آمد پر عدالت کا دروازہ بند کر دیا گیا اور میڈیا نمائندوں کو عدالت میں جانے سے بھی روک دیا گیا۔

 بعد ازاں پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کی راہداری ضمانت تین ہفتوں کے لیے منظور کرلی اور انہیں 50 ہزار روپے کے ضمانتی  مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستیں: الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی

 یاد رہے عمران خان پر 25 مئی کےلانگ مارچ پر اسلام آباد کے تھانوں میں مقدمات درج ہیں، مقدمات میں عمران خان کے علاوہ اسد عمر، شیریں مزاری، زرتاج گل، خرم نواز، شاہ محمودقریشی، علی امین گنڈا پور کا نام بھی نامزد کیا گیا تھا۔

مقدمات اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی، آبپارہ تھانہ، ترنول، کوہسار، بھارہ کہو، تھانا رمنا، سیکرٹریٹ، لوہی بھیر میں درج کئے گئے جبکہ متعدد تھانوں میں 2 مقدمات بھی درج ہوئے ہیں۔

مقدمات میں راستوں کی بندش، کارسررکار مداخلت، پولیس اہلکاروں پر حملہ، املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی تھیں۔