الیکشن کمیشن سے بڑی خبر،وزیر تعلیم رانا تنویر مشکل میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کو الیکشن کمیشن نے پی پی 140 کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رانا تنویر کو 4 جولائی دوپہر ایک بجےخود یا نمائندے کے ذریعے پیش ہونے کا نوٹس بھیجا گیا ہے، پیش نہ ہونے پر یک طرفہ کارروائی ہو سکتی ہے۔
چیئرمین مانیٹرنگ ٹیم و الیکشن کمشنر نے مراسلہ جاری کیا،رانا تنویر نے ایک روز قبل رانا خلیل کے ڈیرے پر اجتماع سےخطاب کیا تھا،مراسلے کے مطابق ڈیرہ پی پی 140 کے علاقہ جنڈیالہ روڈ پر واقع ہے، رانا تنویر کے خطاب کی ویڈیو 24 گھنٹے سے وائرل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے اہم رہنما کے حوالے سے عدالت سے بڑی خبر آ گئی