پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بڑا اعلان کر دیا

Jul 02, 2022 | 15:11:PM
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بڑا اعلان کر دیا
کیپشن: پیٹرول پمپ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کہا ہے کہ  جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے پمپس نہیں کھلیں گے ، حکومتی نمائندوں کو کچھ پتہ ہے نہ ہی کچھ سننا چاہتے ہیں،  پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہمیں فائدہ نہیں نقصان ہو رہا ہے۔

عبدالسمیع خان نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے سب سے زیادہ غریب آدمی پریشان ہے جس کے پاس موٹرسائیکل تھی وہ آج پٹرول خریدنے کی پوزیشن میں نہیں۔ عبدالسمیع خان  نے اعلان کیا کہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو 18 جولائی سے ملک بھر میں ہڑتال ہو گی۔

یہ بھی پڑھیںملازمت کی خواہش،بل گیٹس  کی 48 سالہ پرانی’’سی وی‘‘ منظر عام آ گئی

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ سابق حکومت نے جون تک 4 فیصد منافع بڑھانے کا وعدہ کیا تھا لیکن منافع نہیں بڑھایا گیا،ہم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے،ہماری انویسٹمنٹ بڑھ گئی ہے اور بینک سود 13 فیصد ہوچکا ہے، ہم پر ڈیلرز کا بہت پریشر ہے اور اب کوئی فیصلہ بہت ضروری  ہے ۔ 

وزارت پیٹرولیم کو کہا ہے کہ اگر ایک ہفتے میں منافع نہ بڑھایا گیا تو سخت فیصلہ کریں گے۔