ملک میں جلد سود سے پاک نظام قائم کرنا چاہتے ہیں: اسحاق ڈار

Feb 02, 2023 | 11:32:AM
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں جلد سود سے پاک نظام قائم کرنا چاہتے ہیں، اسلامی نظام معیشت میرے دل کے بہت قریب ہے
کیپشن: وزیر خزانہ اسحاق ڈار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں جلد سود سے پاک نظام قائم کرنا چاہتے ہیں، اسلامی نظام معیشت میرے دل کے بہت قریب ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کراچی میں فورم سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فورم سودی نظام کے خاتمے کے نیک عمل کیلئے مفید ثابت ہوگا، خواہش ہے جتنا جلد ہوسکے سودی نظام کا خاتمہ کریں، نیک عمل کیلئے ہماری کوششیں کامیاب ہوں گی، سب کوشش کریں تو اسلامک بینکنگ نظام لانے میں کامیاب ہوں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں ترقی کر رہا تھا، ٹیکس کی مساوات کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ترامیم کی گئی ہیں، سیکورٹی ایکس چینج کے مسائل بھی حل کیے گئے، لسٹڈ مینو فیکچر کمپنیز کو ٹیکس میں 2 فیصد رعایت دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ سودی نظام کے خاتمے سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، ملک میں اسلامک بینکاری فروغ پا رہی ہے، بینکاری نظام کو شریعت کے مطابق لانا بڑا چیلنج ہے، اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک نے سود کے خاتمے سے متعلق نظرثانی کی درخواستیں واپس لے لی ہیں۔