ملاقات میں شہبازشریف نے استعفے کی کوئی بات نہیں کی،ایاز صادق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ بے بنیاد خبر پھیلا دی گئی کہ شہبازشریف استعفیٰ دے رہے ہیں،جن رہنماﺅں نے شہبازشریف سے ملاقات کی تھی میں بھی ان میں شامل تھا،استعفے کی کوئی بات ہی نہیں ہوئی تھی،وثوق سے کہتا ہوں ملاقات میں شہبازشریف نے استعفے کی کوئی بات نہیں کی،4 دن یہی خبر چلتی رہی کہ شہبازشریف نے استعفیٰ ہمیں جمع کرا دیا ہے۔
ایاز صادق نے کہاکہ شہبازشریف اورمریم کو آزادکشمیر میں ایک ہی جگہ جا کر جلسہ کرنے کی ضرورت نہیں تھی ،حکمت عملی یہی بنائی گئی تھی دونوں میں سے کوئی ایک جا کر الیکشن مہم چلائے گا،لیگی رہنما نے کہاکہ شہبازشریف جب بولتے ہیں تو کہاجاتا ہے ایسے کیوں بولتے ہیں ، جب شہبازشریف خاموش ہوتے ہیں تو کہاجاتا ہے کہ بولتے کیوں نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا پاکستان کے پہلے وزیراعظم کے صاحبزادے کیلئے وظیفے اور علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان