بدترین مہنگائی،تاجروں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کردی

Sep 01, 2023 | 12:24:PM
بدترین مہنگائی،تاجروں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاصم صدیق، کاوش میمن) پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، بھاری بجلی کے بلزاورٹیکسز کیخلاف  کراچی کےتاجروں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کردی، کاروباری سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔

 اجناس مارکیٹ جوڑیا بازار، بولٹن مارکیٹ، اورنگی اور کورنگی سمیت لیاقت آباد کی مارکیٹیں بھی بند پڑی ہیں۔

آل سٹی تاجر اتحاد ، اولڈ سٹی تاجر اتحاد ، ال کراچی تاجر اتحاد ، آل کراچی تاجر الائنس ، سندھ تاجر اتحاد ، آل پاکستان انجمن تاجران سندھ ،ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن ، انجمن تاجران ڈسٹرک سینٹرل سمیت شہر بھر کی تاجر تنظیموں نے ہڑتال کی حمایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قدر میں تیزی کا طوفان

دوسری جانب پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا، رحیم یارخان کے رکشہ ڈرائیو بھی پٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان ہیں۔

 رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ سواری کرایہ نہیں دیتی اور اب سواری ملتی بھی نہیں، کرایہ پچاس روپے مانگتے ہیں مگر سواری 30 سے زیادہ نہیں دیتی، مہنگائی ہونے سے سواری بھی کم ہوگئی ہے ،آٹا مہنگا، گھی مہنگا گزارہ کیسے ہو،ایک ماہ 11 ہزار اور دوسرے ماہ 12 ہزار بجلی کا بل آیا،  موٹر سائیکل فروخت کرکے بجلی کا بل ادا کیا۔

عوام کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں کا مسئلہ حل نہیں ہوا تھا کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت بڑھا کر ایک اور بم ان پر پھینک دیا ہے۔