پنجاب میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟پریشان کن اعدادوشمار سامنے آ گئے

Oct 01, 2023 | 21:28:PM
پنجاب میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟پریشان کن اعدادوشمار سامنے آ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب میں آشوبِ چشم کے کل 3 لاکھ 95 ہزار 929 مریض رپورٹ ہوئے۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ پنجاب کے مطابق رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں آشوبِ چشم کے کل 3 لاکھ 95 ہزار 929 مریض رپورٹ ہوئے جن میں نئے مریضوں کی تعداد 1134 رہی، رواں سال لاہور میں آشوبِ چشم کے 23 ہزار 633 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں آشوبِ چشم کے 236 نئے مریض رپورٹ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: حافظ قرآن کو سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے پر اضافی نمبر دیئے جائینگے یا نہیں؟اہم خبر آگئی

ترجمان کے مطابق رواں سال آشوب چشم کے سب سے زیادہ 77 ہزار 672 کیسز بہاولپور میں رپورٹ ہوئے، بہاولپور میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 34 نئے مریض سامنے آئے، 24 گھنٹوں کے دوران ملتان میں آشوب چشم کے 113 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال ملتان میں آشوب چشم کے کل 16 ہزار 464 مریض رپورٹ ہوئے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ فیصل آباد میں گزشتہ روز آشوب چشم کے 35 نئے مریض سامنے آئے اور سالانہ کیسز کی تعداد 31 ہزار 6 رہی، رواں سال راولپنڈی میں آشوب چشم کے کل 9 ہزار 182 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز 63 نئے مریض سامنے آئے۔