مہنگائی میں ہوشربا اضافہ، اعداد و شمار سامنے آگئے

Oct 01, 2022 | 11:29:AM
مہنگائی میں ہوشربا اضافہ، اعداد و شمار سامنے آگئے
کیپشن: مہنگائی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.95 فیصد اضافہ ہونے کے بعد شرح 30.62 فیصد ریکارڈکی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ میں ایک ہفتے کے دوران 20اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 21 میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت میں 40 روپے 13پیسے اضافہ ہوا۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت 41 روپے 11 پیسے بڑھی جبکہ 190 گرام چائے کی قیمت میں 8 روپے 35 پیسے اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیںاسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

دال چنا 81 پیسے اور دال مونگ کی فی کلو قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے زندہ مرغی ایک روپے 85 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ صابن، دودھ، دہی، مٹن، انڈے اور چاول بھی مہنگے ہوئے ۔

ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی اوسط قیمت 48 روپے 55 پیسے کم ہوئی، گھی 64 پیسے اور دال مسور کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔واضح رہے کہ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 119 روپے 63 پیسے سستا ہوا۔اگست کے مقابلے میں ستمبر 2022 میں مہنگائی میں 1.15 فیصد کمی ہوئی  جبکہ جولائی سے ستمبر تک مہنگائی کی شرح 25.11 فیصد رہی  اور سالانہ بنیادوں پر بجلی چارجز 30.4 فیصد کم بھی ہوئے ۔