پاکستان ریلوے نے ٹریکس کی بحالی کے لیے 5 کھرب روپے مانگ لئے

Oct 01, 2022 | 10:47:AM
پاکستان ریلوے نے ٹریکس کی بحالی کے لیے 5 کھرب روپے مانگ لئے
کیپشن: پاکستان ریلوے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ریلوے حکام نے سیلاب سے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے وزارت ریلوے سے 5 کھرب روپے کی درخواست کی ہے۔

محکمہ سول انجینئرنگ کی جانب سے وزارت ریلوے کو بھیجی گئی سمری کے مطابق سگنل سسٹم کی بحالی کے لیے 53.88 ارب روپے درکار ہیں۔ لاہور، کراچی، ملتان، سکھر، پشاور، راولپنڈی اور کوئٹہ ڈویژن کے 33 اسٹیشنوں کو پہنچنے والے جزوی نقصان کو پورا کرنے کے لیے 60.80 ارب روپے جبکہ کمیونیکیشن ٹاور اور دیگر آلات کو دوبارہ فعال بنانے کے لیے 6 ارب روپے درکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 2 اکتوبر سے مرحلہ وار مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ

ریلوے حکام نے بتایا کہ سیلاب کے باعث لاہور، کراچی، ملتان اور سکھر ڈویژن میں سگنل سسٹم کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا، یہی وجہ تھی کہ ٹرین آپریشن افراتفری کا شکار ہو گیا تھا۔ پٹریوں پر کئی فٹ پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹرینوں کو ایک سٹیشن سے دوسرے سٹیشن تک ’’گرین سگنل‘‘ دینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔