ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کو ایونٹ میں پہلی شکست

Nov 01, 2022 | 17:04:PM
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کو ایونٹ میں پہلی شکست
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ای ایس پی این کرک انفو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء کے سپر 12 مرحلے میں پہلے گروپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 20 رنز سے ہرا دیا۔ 

نیوزی لینڈ کو رواں ایونٹ کے دوران پہلی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ انگلینڈ کی فتح کے ساتھ اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات مزید روشن ہوگئے۔ 

برسبین میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، انگلش کپتان جوز بٹلر نے 79 اور ایلکس ہیلز نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی اور ایش سوڈھی نے ایک، ایک وکٹ لی۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، سری لنکا کے ہاتھوں شکست، افغانستان ورلڈ کپ سے نکلنے والی پہلی ٹیم

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بنا سکی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس نے 36 گیندوں پر 62 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی لیکن اپنی ٹیم کو جیت دلوانے میں ناکام رہے۔ 

ان کے علاوہ کین ولیمسن نے 40 جبکہ فن ایلن اور مچل سینٹنر نے 16، 16 رنز بنائے۔

انگلش ٹیم کی جانب سے کرس ووکس اور سیم کرن نے 2، 2 جبکہ مارک ووڈ اور بین اسٹوکس نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔