ٹیلر سوئفٹ نے موسیقی کی دنیا کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Nov 01, 2022 | 12:59:PM
ٹیلرسویفٹ
کیپشن: مڈ نائیٹس
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بل بورڈ ہاٹ 100 پر سب سے ذیادہ سنے جانے والے دس گانےرکھنے کا اعزاز   حاصل کرنےوالی پہلی موسیقار بن گئیں۔

بل بورڈ ہاٹ 100   میوزک انڈسٹری کا معیاری ریکارڈ چارٹ ہے، جو بل بورڈ میگزین کے ذریعہ ہفتہ وار شائع ہوتا ہے۔ چارٹ کی درجہ بندی امریکہ میں فروخت، ریڈیو پلے، اور آن لائن سٹریمنگ پر مبنی ہے۔

ٹیلر سوئفٹ نے 10 میں سے 10 سکور کر کے اپنے تازہ ترین البم، مڈ نائٹس کے ٹریکس کے ساتھ،  بل بورڈ ہاٹ 100 چارٹ پر ٹاپ 10 سلاٹس رکھنے والی تاریخ کی پہلی فنکار ہ بن گئیں۔بل بورڈ نے پیر کو رپورٹ کیا کہ سوئفٹ نے ڈریک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جس نے ستمبر 2021 میں ایک ہفتے کے لیے ٹاپ 10 میں سے نو گانوں کے ساتھ پچھلا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

ضرور پڑھیں : واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

اس موقع پر 32سالہ پاپ سٹار نے ٹویٹ کیا کہ"ہاٹ 100 میں دس میں سے دس گانے میرے ہیں؟؟؟ میرے 10ویں البم پر؟؟؟ "

ٹیلر سوئفٹ کا نیا البم"مڈنائٹس" 21 اکتوبر کو بیس ٹریکس کے ساتھ دنیا  کے سامنےپیش کیا گیا۔یہ ٹیلر کا تقریباً سات سالوں میں سب سے بڑا البم تھا۔ اس البم کے ریلیز کے ساتھ ہی بل بورڈ نے اطلاع دی کہ سوئفٹ  سب سے زیادہ  البمز  بنانےوالی خاتون فنکار ہ بن چکی ہیں۔

ٹیلر نے "مڈنائٹس" کے ساتھ کئی اورریکارڈ بھی قائم کیے ہیں، اپنے ریلیز کے پہلے ہی دن"مڈنائٹس"نے سپوٹیفائی کو کریش کر دیا  یہ سپوٹیفائی کی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک البم کی رلیز پر پیش آنے والا واقعہ تھا۔