وزیر اعظم کا دورہ چین : 6 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا قرض رول اوور ہونے کا امکان

Nov 01, 2022 | 11:47:AM
 وزیراعظم ,ڈالرز,اے آئی ڈی بی,ریلوے نظام, شہباز شریف ,سی پیک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حکومتی  ذرائع نے چین سے 6 ارب 30 کروڑ ڈالرز کا قرض رول اوور ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے ذرائع کےمطابق وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران اے آئی ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالرز کا معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔ کراچی سے پشاور تک ریلوے نظام کوبہتربنانے کےلیے معاہدے کا امکان ہے جس میں 9 ارب 85 کروڑ ڈالرزکی لاگت سے ریلوے کا نظام بہتربنانے کا امکان ہے۔

ضرور پڑھیں : ڈالر مزید سستا ہوگیا
ذرائع نے بتایا کہ دورے میں لاہور اورنج ٹرین کی طرز پرکراچی سرکلر ریلوےکے جدید ٹریک کا منصوبہ سی پیک کا حصہ بنایا جائےگا، کراچی سرکلر ریلوے کے جدید ٹریک کا منصوبہ 292 ارب 38 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔

یادرہے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف آج چین روانہ ہوں گے،چین میں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔بطور وزیر اعظم شہباز شریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔