دو روز میں ڈالر ایک روپے 82 پیسے سستا

Nov 01, 2022 | 11:03:AM
وزیر خزانہ اسحاق ڈار، پٹرولیم مصنوعات، قیمتوں میں بڑی کمی، نوید سنا دی، 24نیوز, انٹربینک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)وزیر خزانہ کا ڈالر ہولڈنگ کرنے والوں پر ایکشن کا عندیہ کام کرگیا ۔ انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 64 پیسے سستا ہوگیا ۔ ڈالر 220.89 روپے سے کم ہوکر 220.25 روپے پر آگیا ۔ دو روز میں ڈالر 2 روپے 22 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

کاروبار ی ہفتہ کے پہلے دن 97 پیسے کمی کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 222 روپے سے نیچے آگیا تھا  ،انٹربینک میں ڈالر 222.47 روپے سے کم ہوکر 221.50 روپے کا ہوگیا  تھا۔اب مزید گرگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر24 پیسے سستا ہوا،انٹر بینک میں ڈالر 220.89 روپے سے کم ہوکر 220.65روپے پر بند ہوا،دو روز میں انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 82 پیسے سستا ہوچکا ہے۔

ضرور پڑھیں : حکومت نے خوشخبری سنا دی

 معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے پھر عندیہ دیا ہے کہ ڈالر کی اصل قیمت 200 روپے سے نیچے ہے ،وزیر خزانہ نے ڈالر ہولڈنگ کرنے والوں اور ڈالر کی اسمگلنگ کرنے والوں پر بھی ایکشن لینے کا صاف کہ دیا ہے ،اے ڈی بی سے 1.50 ارب ڈالر ملنے کےبعد دیگر مالیاتی اداروں سے بھی پاکستان کو 2 ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے ،سیاسی غیر یقینی صورتحال کا بھی روپے پر پریشر ہے ۔

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر ہولڈنگ اور اسمگلنگ کرنے والوں پر ایکشن کا عندیہ دے دیا ہے ،مارکیٹ میں ڈالر کی فروخت پر زور ہے ،سیاسی غیر یقینی صورتحال پر سرمایہ کار بھی محتاط ہیں۔