اندرون ملک فلائٹ آپریشن میں 40 فیصد کمی، نیا شیڈول جاری

May 01, 2021 | 16:41:PM
اندرون ملک فلائٹ آپریشن میں 40 فیصد کمی، نیا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)این سی او سی کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک فلائٹ آپریشن کو بھی محدود کردیا ہے،نئے شیڈو ل 5مئی سے20مئی تک نافذالعمل رہے گا ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کو کراچی کے لئے29،لاہور کیلئے55،اسلام آباد کے لئے 76، پشاور کیلئے41پروازیں ہفتہ وار آپریٹ کرنے کی اجازت دیدی۔ کوئٹہ اور فیصل آباد کیلئے پروازیں آپریٹ نہیں کرے گی ۔
پی آئی اے سیالکوٹ کے لئے11، ملتان کیلئے 17 اور تربت کے لئے 4پروازیں آپریٹ کرے گی ۔نجی ایئرلائن ائیر بلو کراچی کیلئے 1،لاہور کیلئے 15،اسلام آباد کیلئے19، پشاور کیلئے10ملتان کیلئے9پروازیں آپریٹ کرے گی۔
 کوئٹہ ، فیصل آباد،سیالکوٹ اور تربت کیلئے پروازیں آپریٹ نہیں کرے گی ۔سرین ایئر کراچی سے کوئی پرواز آپریٹ نہیں کرے گی۔ لاہور کیلئے10، اسلام آباد کیلئے10پروازیں آپریٹ کرے گی۔ سی اے اے نے ایئرلائنوں کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول دو ہفتے تک نافذل العمل رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم نے کس کو غلطی کہا ؟؟؟ وزرا ایک دوسرے کے منہ دیکھنے لگے