نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق مستعفی ہو گئے

Mar 01, 2023 | 22:57:PM
نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق مستعفی ہو گئے
کیپشن: محمد صادق ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔وزیراعظم نے محمد صادق کا استعفیٰ منظور کرلیا،کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،اطلاق فوری ہوگا۔
سابق سفارت کار محمد صادق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی کے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں محمد صادق نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’تین برس سے افغانستان کیلئے بطور پاکستان کا نمائندہ برائے خصوصی کے فرائض سرانجام دینے کے بعد میں نے حکومت پاکستان سے درخواست کی ہے کہ اب میرے لئے وقت آگیا ہے کہ میں اپنے ذاتی امور بشمول خاندان، کتابوں، ماحولیات اور زراعت پر توجہ دوں‘۔


محمد صادق نے لکھا کہ وہ وزیر اعظم اور دیگر تمام سٹیک ہولڈرز کے خصوصی نمائندے کے طور پر ان کی مکمل حمایت کیلئے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ’میں اپنے تمام ساتھیوں کی کاوشوں اور سخت محنت کو سراہتا ہوں جنہوں نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کے امور پر طویل عرصے تک کام کیا‘۔
انہوں نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بھیج دیا ہے جو کہ قبول کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان میں سحر اور افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائےگی،خرم دستگیر