وزیر اعظم نے ایک بار پھر یو ٹرن لے لیا، شاہد خاقان عباسی

Mar 01, 2022 | 11:29:AM
وزیر اعظم کا یوٹرن، فوٹو فائل
کیپشن: وزیر اعظم کا یوٹرن، فوٹو فائل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے ایک بار پھر یو ٹرن لیا ہے،پہلے کہتے تھے دنیا میں تیل مہنگا ہونے کی وجہ سے ہم نے قیمتیں بڑھائی ۔کل رات اچانک دس روپے کم کر دیئے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ  نام نہاد احتساب کا عمل سب کے سامنے ہے،اس حکومت کے ہوتے ہی تمام تماشے کا بھانڈہ پھوٹ گیا ہے ۔چیئرمین نیب ڈیلی ویجز پر ہے کرپشن پر پریس کانفرنسز کرنے والا جہاز پر ملک سے فرار ہو گیا باقی بھی جلد فرار ہونے والے ہیں ۔

لیگی رہنما نے کہا ہے کہ احتساب کے نعرے پر برسراقتدار آنے والے حکومت سب سے کرپٹ نکلی۔اب وقت دور نہیں سب کٹہرے میں کھڑے ہوں گے  آج عدالتوں میں کوئی معاملہ ہے، ثبوت نہ کوئی گواہ، چیئرمین نیب روزانہ کی اجرت پر ہیں، کاغذ لہرانے اور پگڑیاں اچھالنے والے جہاز میں بیٹھ کر فرار ہوچکے، باقی لوگ بھی جلد فرار ہونیوالے ہیں، احتساب کے نعرے لگا کر آنیوالی حکومت کرپٹ ترین ثابت ہوئی۔

انہوں  نے کہا ہے کہ عوام تکلیف میں ہیں، اب بیساکھیاں بھی حکومت کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتیں، حکومت غیر آئینی طریقے سے آئی تھی اور آئینی طریقے سے گھر جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:حجاب پہنے والی طالبات کو کاٹ دینگے؛ بی جے پی کی خاتون کی ویڈیو وائرل