3مارچ کو عمران خان کا امیدوار حفیظ شیخ جیت رہاہے،شیخ رشید کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ 3مارچ کو عمران خان کا امیدوار حفیظ شیخ جیت رہاہے،اپوزیشن صرف منہ دیکھتی رہے گی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ اپوزیشن والے کھانا کہیں اور کھائیں گے اور ووٹ حفیظ شیخ کو دیں گے، ایم کیوایم حفیظ شیخ کو ووٹ دے گی، انہوں نے کہاکہ سینیٹ الیکشن میں پیسہ رسوا ہوگیاہے،بلوچستان اور خیبرپختونخوامیں اگر کل تک فیصلہ ہوگیا تو ایک نشست پر مقابلہ ہوگا۔وفاقی وزیرداخلہ نے کہاکہ پنجاب میں بلامقابلہ امیدوار جیت گئے اورپیسہ ہار گیا۔