موٹروے سٹی ہاﺅسنگ اور گرین ویو کوآپریٹو کےخلاف نیب ایک بار پھر متحرک

Jun 01, 2021 | 22:37:PM
موٹروے سٹی ہاﺅسنگ اور گرین ویو کوآپریٹو کےخلاف نیب ایک بار پھر متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)طاقتور لینڈ مافیا اپنے کارندوں کو بچانے میں پیش پیش،، نیب حکام سے غیر قانونی ریلیف لینے کی کوشش ناکام۔نیب لاہور نے رجسٹرار کوآپریٹو سے موٹروے سٹی سکیم میں انضمام کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے انضمام میں ملوث کوآپریٹو افسروں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گرین ویو کے گرفتار شدہ سابق صدر رفاقت علی کو بچانے کیلئے صحافتی اور سماجی حلقے میدان میں آگئے۔
ذرائع کے مطابق ایک اخبار کے مالک نے میاں رفاقت علی کو ریلیف دلوانے کیلئے نیب حکام سے رابطے کی کوشش کی مگر نیب حکام نے صاف انکار کرتے ہوئے نیب لاہور آفس میں مذکورہ اخبار پر پابندی عائد کردی۔
میاں رفاقت علی کو سوسائٹی میں 40 کروڑ کا غبن اور 100 سے زائد بے نامی بنک اکاﺅنٹس کیس میں فروری 2021 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم اور اہلِ خانہ کے نام 1235 کنال اراضی، 48رہائشی اور 40کمرشل پلاٹ موجود ہونے کے شواہد ملے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا پنجاب کے حق پرڈاکہ