میرے خلاف تحقیقات سیاسی انتقامی  کاروائی، حمزہ شہباز کا FIAکو تحریری جواب

Jul 01, 2021 | 13:13:PM
میرے خلاف تحقیقات سیاسی انتقامی  کاروائی، حمزہ شہباز کا FIAکو تحریری جواب
کیپشن: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایف آئی اے لاہور نے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کے تحریری جواب کی تفصیلات ڈی جی ایف آئی اے کو بھجوا دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کے ایف آئی اے کو دیئے گئے تحریری جواب کی تفصیلات 24 نیوز کو موصول ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے ایف آئی اے تحقیقات کو سیاسی انتقامی  کاروائی قرار دے دیا ہے، ایف آئی اے ٹیم کی تحقیقات کو غیر جانبداری قرار دیتے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تحریری جواب میں کہا گیا ہےکہ ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم کے ممبر نے میرے جوابات کو غلط رنگ دے کر وفاقی وزراء سے لیک کروایا۔وفاقی وزیر داخلہ سمیت متعدد وفاقی وزراء نے ایف آئی اے کی من گھڑت باتوں پر میرے خلاف میڈیا مہم شروع کی۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے جواب میں کہا ہے کہ ایف آئی اے کا مجھے بھیجا گیا سوالنامہ ڈلیور ہونے سے قبل ہی میڈیا پر چلوا گیا جس سے شدید تکلیف پہنچی۔نیب ریفرنس میں میرے خلاف کچھ نہ نکلا تو وفاقی حکومت نے ایف ائی اے کو انتقامی کارروائی کا ٹاسک سونپ دیا۔انہوں نے جواب میں مزید کہا ہے کہ بار بار کہہ چکا ہوں کہ کسی قسم کی منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں،تحقیقاتی ادارے کی ایف آئی آر بد نیتی پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا۔ تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے: وزیراعظم