جاپان میں شدید زلزلہ ،سونامی کی لہریں ساحل سے ٹکراگئیں

Jan 01, 2024 | 16:13:PM
جاپان میں شدید زلزلہ ،سونامی کی لہریں ساحل سے ٹکراگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جاپان کے صوبے اشیکاوا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد سمندر میں اٹھنے والی سونامی کی لہروں نے لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  جاپان میں پیر کی شام آئے شدید زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.6 تھی جب کہ اس کے بعد ایک اور شدید زلزلہ آیا جس کی شدت 5.0 تھی۔

جاپان میں جب 7 شدت سے زیادہ کا زلزلہ آتا ہے تو ملک میں سونامی کی وارننگ جاری کی جاتی ہے،یو ایس جی ایس نے کہا کہ طاقتور زلزلے نے وسطی جاپان کو متاثر کیا،جس سے سونامی کی وارننگز اور حکام نے علاقے کے لوگوں کو اونچی زمین پر جانے کی اپیل کی، اپیل میں کہاگیا کہ "تمام رہائشیوں کو فوری طور پر اونچی جگہ پر منتقل ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:گوادر ائیرپورٹ کی کیٹگری اپ گریڈ،بڑے جہاز بھی لنگر اندازہوں گے

اس زلزلے کے بعد سمندر میں اونچی لہریں بھی اٹھتی دیکھی گئیں، جاپانی میڈیا کے مطابق 1 میٹر سے زیادہ اونچی لہریں اشیکاوا کے واجیما شہر کے ساحل سے ٹکرائیں۔ 

جاپانی پبلک براڈکاسٹر NHK کے مطابق سونامی کی وارننگ کے بعد 5 میٹر اونچی لہروں کے امکان کے باعث لوگوں کو ساحلی علاقوں سے فوری طور پر نکلنے اور عمارتوں کے ٹاپ یا اونچی زمین پر جانے کی تاکید کی گئی۔