ہمارے3 ارکان کواعتماد کے ووٹ کیلئے نیوٹرل رہنے کاکہاگیا، عمران خان

Jan 01, 2023 | 18:20:PM
تحریک انصاف، چیئرمین عمران خان، 3اراکین پنجاب اسمبلی، اعتماد کے ووٹ، نیوٹرل
کیپشن: عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ہمارے 3 اراکین پنجاب اسمبلی کو اعتماد کے ووٹ کےلئے نیوٹرل رہنے کا کہا گیا ہے ۔
زمان پارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ حسین حقانی کو جنرل باجوہ نے لابنگ کیلئے امریکہ میں ہائیرکیا ،ڈونلڈ لو کو پاکستان سے سبق پڑھایا گیا ،حسین حقانی میرے خلاف کمپیئن اور جنرل باجوہ کی تشہیر کرتے رہے ،امریکہ میں ٹرمپ حکومت نے تاریخی استقبال کیا ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ کا نام ایک آدمی ہے،باجوہ احتساب نہیں کرنا چاہتے تھے اس لئے تعلقات خراب ہوئے ،جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ کمر پر چھرا ماررہا تھا اور ہمدردی بھی کررہا تھا ۔
انہوں نے کہاکہ اسمبلیوں میں جاکر کیا کرینگے ، کوئی فائدہ نہیں ، اسٹیبلشمنٹ میں تاحال جنرل (ر) باجوہ کا سیٹ اپ کام کررہا ہے ،ہمارے 3 اراکین پنجاب اسمبلی کو اعتماد کے ووٹ کےلئے اسٹیبلشمنٹ نے نیوٹرل رہنے کا کہا ہے ،کراچی میں ایم کیو ایم کو اکٹھا اور باپ کو پیپلز پارٹی میں شامل کرایا جارہا ہے ۔
عمران خان نے کہاکہ ہم آڈیو لیکس سے اپنی نوجوان نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں ،ملک میں شفاف الیکشن ہوں اور پائیدار حکومت بنے ،شفاف الیکشن سے ملک میں استحکام آئیگا ،اسٹیبلشمنٹ معیشت سمیت سب بحرانوں سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔
ان کاکہناتھا کہ بلاول بھٹو کو افغانستان کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ،موجودہ افغان حکومت کے ساتھ بہترین تعلقات تھے ،دہشتگردی بیچ کر ڈالرز کمائے جاسکتے ہیں ،مشرف نے بھی دہشتگردی بیچ کر ڈالرز کمائے لیکن 80 ہزار جانوں کا ضیاع ہوا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ نجم سیٹھی کا کرکٹ سے کوئی تعلق نہیں،نجم سیٹھی کرکٹ میں کیا تبدیلی لاسکیں گے،رمیز راجہ نے کرکٹ کو فائدے دیئے،نجم سیٹھی کو لانے کیلئے کرکٹ بورڈ کا آئین تبدیل کرنا پڑا،ان کاکہناتھا کہ رمیز راجہ نے کرکٹ بورڈ کے پیسے بچائے ہیں،نجم سیٹھی کو لاکر کرکٹ بورڈ کو تباہ کیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ بشریٰ بی بی خاتون خانہ ہے ،بشریٰ بی بی گھر سے باہر نکلتی ہی نہیں تھی ،بشریٰ بی بی گھر سے باہر صرف پاگل خانوں اور لنگر خانوں میں جاتی تھی ، ان کاکہناتھا کہ بشریٰ بی بی کوئی مریم نواز تو نہیں جو بناؤ سنگار کرے،مریم نواز کے سرجری پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔
عمران خان کاکہناتھا کہ ملک تب چلے گا جب فوج اور سیاسی پارٹیاں ایک پلیٹ فارم پر ہونگی،ان کے اربوں کے کیسز ان ہی کی حکومت میں بنے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی صدر انتقال کر گئیں