ایل او سی پر فائرنگ،بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا شدید احتجاج

Jan 01, 2021 | 20:07:PM
ایل او سی پر فائرنگ،بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا شدید احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی افواج کی جانب سے کنٹرول آف لائن(ایل او سی) پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی سینئر سفارتکار کو وزارت خارجہ طلب کرلیاگیا، پاکستان نے بھارتی سینئر سفارتکار کو سیز فائر خلاف ورزی پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی قابض افواج نے 30دسمبر کو ایل او سی پر فائرنگ کی، بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں کوٹ کٹیرا کا رہائشی 34 سالہ محمد سرفراز زخمی ہوا، ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی افواج ایل او سی سے ملحقہ شہری آبادیوں پر مسلسل بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ 2020 میں بھارتی قابض فوج نے 3097 مرتبہ سیز فائر خلاف ورزیاں کیں،بھارتی فائرنگ کے نتیجہ میں 28 معصوم شہری شہید جبکہ 257 زخمی ہوئے،بھارتی فائرنگ 2003 کے فائر بندی انتظام کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ 
ترجمان کاکہنا ہے کہ بھارتی جارحانہ رویہ علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بند کرے،بھارت اقوام متحدہ مبصر مشن کو صورتحال کا جائزہ لینے کی اجازت دے۔