پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس: سماعت  14 فروری تک ملتوی

Feb 01, 2023 | 13:38:PM
پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس: سماعت  14 فروری تک ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں معاون وکیل نے کہا کہ آئندہ سماعت تک شو کاز نوٹس کا جواب جمع کروا دیں گے جس کے بعد مزید سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

عمران خان، فواد چودھری اور اسدعمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے کی، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر اور وکیل انور منصور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: گورنر خیبرپختونخوا نے انتخاب کی کوئی تاریخ نہیں دی: خط الیکشن کمیشن کو موصول

ممبر نثار درانی نے کہا کہ آپ شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروائیں جس پر وکیل اسد عمر نے کہا کہ میں مصروف تھا، جواب جمع کروانے کیلئے 4 دن کا وقت دیا جائے۔

معاون وکیل نے کہا کہ اسد عمر، عمران خان اور فواد چودھری کے وکیل فیصل چودھری راستے میں ہیں، آئندہ سماعت پر اعتراضات پر دلائل دوں گا، اس پر ممبر بلوچستان نے کہا کہ آئندہ سماعت پر تو فرد جرم عائد کریں گے۔

وکیل اسد عمر نے کہا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ پہلے اعتراضات پر فیصلہ کریں، بیرون ملک جا رہا ہوں، واپسی پر دلائل دوں گا۔

ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ آئندہ سماعت 14 فروری کو رکھیں گے جس پر معاون وکیل انور منصور نے کہا کہ آئندہ سماعت تک جواب جمع کروا دیں گے لیکن دلائل 20 کے بعد دوں گا۔