سیاسی ہلچل۔بوم بوم آفریدی نے اپوزیشن سےبڑی اپیل کر دی

Apr 01, 2022 | 09:51:AM
شاہد آفریدی،فائل فوٹو
کیپشن: شاہد آفریدی،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان میں سیاسی ہلچل ،  پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی نے موجودہ ملکی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک اپیل کر دی۔

اسی دوران شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'پاکستان کے قیام کو74 سال ہوگئے ہیں۔خدارا کسی ایک منتخب حکومت کو تو آئینی مدت پوری کرنے دیں کیونکہ ہر عوام کی منتخب کردہ حکومت کو آئینی مدت پوری کرنے کا حق ہے '، انہوں نے کہا کہ 74 سال کی برائیاں ختم ہوتے ہوتے ہونگی۔

واضح رہے کہ متحدہ اپوزیشن وزیراعظم کو کرسی سے ہٹانے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے، پاکستان کے 74 سالہ سیاسی دور میں آج تک کوئی بھی وزیر اعظم اپنی 5 سالہ مدت مکمل نہیں کرسکا اور  اب اپوزیشن کے نمبرز پورے ہونے کے بعد بظاہر لگ رہا ہے کہ عمران خان بھی اپنی مدت پوری نہیں کرسکیں گے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز متحدہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن نے دعویٰ کیاکہ 173 ارکان قومی اسمبلی موجود تھے جبکہ تحریک کی کامیابی کیلئے 172 ارکان کی حمایت درکار ہے۔

واضح رہے کہ  عمران خان وزیراعظم کی کرسی پر مزید براجمان رہیں گے یا نہیں اس بات کا فیصلہ اتوار 3 اپریل کو  عدم اعتماد پر ووٹنگ کے بعد ہوجائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:   بیٹے کی لاش 4سال تک کیوں چھپائے رکھی؟باپ گرفتار