سموگ انسانی صحت کیلئے کتنا خطرناک ہے؟ اس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

Oct 31, 2023 | 15:46:PM
سموگ انسانی صحت کیلئے کتنا خطرناک ہے؟ اس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اسوہ فاطمہ) سموگ کا چرچا ہر طرف ہے، یہ کتنا خطرنا ک اور انسانی صحت کیلئے کس حد تک مضر ہے؟ اور اس سے بچاو کیلئے کیا احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکتی ہیں۔

سموگ جسے زمینی اوزون بھی کہا جاتا ہے، ایسی ایک ایسی بھاری اور سرمئی دھند کی تہہ کی مانند ہوتا ہے، جو ہوا میں جم سا جاتا ہے، سموگ میں موجود دھوئیں اور دھند کے اس آمیزے میں کاربن مونو آکسائیڈ، نائٹروجن آکسائیڈ، میتھین جیسے مختلف زہریلے کیمیائی مادے بھی شامل ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آلودہ ترین شہروں میں لاہور اور کراچی کا کونسا نمبر؟جانیے

فضلوں کو جلائے جانے، کارخانوں اورگاڑیوں کے دھوئیں، درختوں کا بے تحاشا کٹاؤ اور قدرتی ماحول میں بگاڑ پیدا کرنا سموگ کی بنیادی وجوہات ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریباً ایک لاکھ سے زیادہ افراد فضائی آلودگی کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، اگر ہم سموگ سے آلودہ کسی علاقے میں موجود ہیں تو ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ سموگ کے دوران چہرے کو مکمل طور پر ڈھانپ کر رکھیں اور گھر کے دروازے اور کھڑکیوں کو بند رکھیں۔

سموگ ایک ایسی میڈیکل ایمرجنسی ہے جس سے بچاو کیلئے ہم سب اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں، چاہے وہ ماسک اور عینک پہن کر ہو یا پھر گیس اور لکڑی کے بجائے بجلی کے آلات استعمال کر کے۔