سموگ کے گہرے بادلوں میں دھندلایا لاہور آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

Oct 31, 2023 | 10:40:AM
سموگ کے گہرے بادلوں میں دھندلایا لاہور آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( کومل اسلم) باغوں کا شہر فضائی آلودگی کی لپیٹ میں آگیا، سموگ کے گہرے بادلوں میں لاہور دھندلا گیا، فضائی آلودگی کی شرح 410 کی بلندیاں چھو گئی جس کے باعث لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر آگیا۔

شہر کے افق پر چھائے سموگ کے بادل، سموگ نے لاہور کو لپیٹ میں لے لیا، فضائی آلودگی کی بڑھتی شرح شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی، ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 410 ریکارڈ کیا گیا، لاہور آلودگی کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا، یوایس قونصلیٹ 563,مال روڈ 457، سید مراتب علی روڈ 434، فیز 8 ڈی ایچ اے 337 اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کل سے ملک گیر آپریشن شروع ہوگا

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ لاہوریوں کوغیرضروری سفرسےاجتناب کریں، دوران سفر سپیڈ لیمٹ کا خیال رکھیں، موسم خشک ہے جونہی ہواؤں کا سلسلہ لاہور کا رخ کرے گا تو فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہو جائے گا، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان موجود نہیں۔

فضا میں خنکی محسوس کی جا رہی ہے، درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ، کم سے کم درجہ حرارت 18 اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری ریکارڈ کیا جائے گا۔

دوسری جانب اکتوبر کے آخری روز کراچی میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہے گا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 23.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گرریڈ ریکارڈ ہے، آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی کی ہوا میں نمی کی شدت میں واضع کمی آگئی، ہوا میں نمی کا تناسب دن میں اوسطا 45 ، شام میں 25 فیصد رہے گا، مختلف سمتوں سے ہوائیں بھی چلتی رہیں گی، پہلے شمال اور  شمال مشرق کی سمیت سے ہوائیں چلیں گی، بعد ازاں مغرب اور جنوب مغربی سمت سے ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

شہر قائد کا مطلع صاف رہے گا ، بارش کا امکان نہیں ہے، کراچی میں آلودگی کا راج بھی برقرار ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج ساتویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ہوا میں آلودگی کی شرح 170 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔