سائفر کیس: شاہ محمود قریشی کی درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی

Oct 31, 2023 | 11:38:AM
سائفر کیس: شاہ محمود قریشی کی درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) سائفر کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے شاہ محمود قریشی کی ٹرائل سے متعلق دستاویزات فراہمی کی درخواست پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔

سائفر کیس میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی ٹرائل سے متعلق دستاویزات فراہمی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت میں قہقہے لگ گئے

سماعت شروع کرتے ہوئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ضمانت کی درخواست پر ہم نے نوٹس کردیئے تھے، آپ کی اس درخواست پر آفس کے اعتراضات ہیں، ایف آئی آر اور چالان کی مصدقہ کاپیاں لف نہیں کی گئیں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست پر فیصلے میں لکھا ہے کہ ملزم کا کوئی حق بلڈوز نہ کیا جائے، میں نے سب کیلئے یہی کہا ہے کہ کسی قاعدے قانون کے تحت ہی ٹرائل جانا ہے، آپ کی درخواست پر اعتراضات دور کررہے ہیں۔

وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری نے عدالت سے استدعا کی کہ اس درخواست کو ضمانت کی درخواست کیساتھ سماعت کیلئے رکھ لیں۔

عدالت نے ایڈوکیٹ علی بخاری کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔