پولیس کی نفری لانگ مارچ پر مامور، لاہور میں تین روز کے دوران ڈکیتی اور جرائم کی 2235 وارداتیں

Oct 31, 2022 | 19:02:PM
پولیس کی نفری لانگ مارچ پر مامور، لاہور میں تین روز کے دوران ڈکیتی اور جرائم کی 2235 وارداتیں
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لانگ مارچ کے پہلے تین روز کے دوران ڈکیتی اور دیگر جرائم کی بائیس سو پینتیس وارداتیں ہوئیں تاہم لاہور پولیس کی بھاری نفری اور افسران لانگ مارچ کو پرامن بنانے پر مامور ہیں۔ اٹھائیس اکتوبر کو چوبیس گھنٹوں میں 356 وارداتیں اور دس دس لاکھ روپے کی تین وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ ا سٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں لاکھوں لوٹے گئے ۔ انتیس اکتوبر کو 336 وارداتوں میں شہریوں سے لوٹ مار ہوئی اور مختلف علاقوں سے 58 موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں تاہم اٹھائیس اکتوبر سے تیس اکتوبر تک شہر میں وارداتوں کی بائیس سو سے تجاوز کر کے بائیس سو پینتیس ہوگئیں۔ 
لانگ مارچ کے تین دنوں میں اہل لاہور کو اب تک چار کروڑ سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے تاہم 24نیوز کے نمائیندے کے مطابق لاہور پولیس کے سربراہ نے لانگ مارچ میں ذاتی دلچسپی لینے کا عندیہ دیا ہے۔